صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب سنن الوضوء - ذكر إباحة غسل المتوضئ بعض أعضائه شفعا وبعضها وترا في وضوئه باب: وضو کی سنتوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ وضو کرنے والے کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے بعض اعضاء کو دو دو بار اور بعض کو تین تین بار دھوئے
حدیث نمبر: 1093
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ الْخُوَارِزْمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَنَا فِي الْبَيْتِ ، فَدَعَا بِوَضُوءٍ ، فَأَتَيْنَاهُ بِتَوْرٍ مِنْ صُفْرٍ فِيهِ مَاءٌ ، فَتَوَضَّأَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا ، وَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ ، وَمَسَحَ رَأْسَهُ ، فَأَقْبَلَ بِيَدَيْهِ وَأَدْبَرَ ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ " .سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں گھر میں موجود تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا میں پیتل کے بنے برتن میں پانی لے کر حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا۔ آپ نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا۔ دونوں بازو دو مرتبہ دھوئے پھر آپ نے اپنے سر کا مسح کیا، آپ ہاتھ کو آگے سے پیچھے کی طرف لے کر گئے اور پیچھے سے آگے لے کے آئے اور آپ نے دونوں پاؤں دھوئے۔