صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب سنن الوضوء - ذكر وصف مسح الرأس إذا أراد المرء الوضوء باب: وضو کی سنتوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ سر کا مسح کرنے کی حالت جب آدمی وضو کرنا چاہے
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ جَدُّ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى : هَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ ؟ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ : " نَعَمْ ، فَدَعَا بِوَضُوءٍ ، فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى ثَلاثًا ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ بِيَدَيْهِ ، فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ ، بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ ثُمَّ ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ ، ثُمَّ رَدَّهُمَا حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ وَقَالَ : هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ " .عمرو بن یحیی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: جو عمرو بن یحیی کے دادا ہیں۔ کیا آپ یہ کر کے دکھا سکتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کیا کرتے تھے، تو سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں پھر انہوں نے وضو کا پانی منگوایا اور اپنے دائیں ہاتھ پر تین مرتبہ پانی انڈیلا پھر انہوں نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا پھر دونوں ہاتھ دو، دو مرتبہ کہنیوں تک دھوئے۔ پھر اپنے سر کا دونوں ہاتھوں کے ذریعے مسح کیا۔ وہ ہاتھ آگے سے پیچھے کی طرف لے کر گئے پھر پیچھے سے آگے کی طرف لے کر آئے۔ انہوں نے سر کے آگے والے حصے سے آغاز کیا تھا پھر پیچھے گدی تک ہاتھ لے کر گئے پھر اسے واپس اسی جگہ لے کر آئے جہاں سے آغاز کیا تھا پھر انہوں نے اپنے دونوں پاؤں دھوئے اور یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔