صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب سنن الوضوء - ذكر ما يستحب للمرء إذا تعار من الليل أن يبدأ بالسواك باب: وضو کی سنتوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ اگر وہ رات کو جاگے تو مسواک سے شروع کرے
حدیث نمبر: 1075
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَحُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ : " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ " .سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت بیدار ہوتے تھے، تو آپ اپنے منہ کو مسواک کے ذریعے صاف کرتے تھے۔