صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب سنن الوضوء - ذكر الأمر بغسل اليدين للمستيقظ ثلاثا قبل إدخالهما الإناء باب: وضو کی سنتوں کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ نیند سے بیدار ہونے والے کو اپنے ہاتھ تین بار دھونے چاہئیں اس سے پہلے کہ وہ انہیں برتن میں داخل کرے
حدیث نمبر: 1062
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ ، فَلا يَغْمِسَنَّ يَدَهُ فِي إِنَائِهِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثًا ، فَإِنَّهُ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُه " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو وہ اس وقت پانی میں ہاتھ نہ ڈالے، جب تک انہیں دھو نہ لے، کیونکہ وہ اس بات کو نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے ۔“