صحیح ابن حبان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
باب فضل الوضوء - ذكر حط الخطايا ورفع الدرجات بإسباغ الوضوء على المكاره باب: وضو کی فضیلت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ وضو کو تکلیف پر پورا کرنے سے گناہ معاف ہوتے ہیں اور درجات بلند ہوتے ہیں
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَلا أُخْبِرُكُمْ بِمَا يَمْحُو اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ ؟ إِسْبَاغُ الْوُضُوءُ عَلَى الْمَكَارِهِ ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ ، وَانْتِظَارُ الصَّلاةِ بَعْدَ الصَّلاةِ ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَعْنَاهُ الرِّبَاطُ مِنَ الذُّنُوبِ ، لأَنَّ الْوُضُوءَ يُكَفِّرُ الذُّنُوبَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کیا میں تمہیں اس چیز کے بارے میں نہ بتاؤں جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ خطاؤں کو مٹا دیتا ہے، اور اس کے ذریعے درجات کو بلند کر دیتا ہے، جب طبیعت آمادہ نہ ہو، تو اچھی طرح وضو کرنا زیادہ قدموں کے ساتھ چل کر مسجد تک جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا یہی تیاری ہے یہی تیاری یہی تیاری ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس کا مطلب گناہوں سے (بچنے کے لئے) پہرہ ہے، کیونکہ وضو گناہوں کو ختم کر دیتا ہے۔