صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الاستعاذة - ذكر ما يعوذ المرء به ولده وولد ولده عند شيء يخاف عليهم منه باب: پناہ مانگنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی اپنے بچوں اور ان کے بچوں کے لیے کیا پناہ مانگے جب اسے ان کے لیے کسی چیز کا خوف ہو
حدیث نمبر: 1012
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، بِحَرَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ حَسَنًا وَحُسَيْنًا : " أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لامَّةٍ " ، ثُمَّ يَقُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَانَ إِبْرَاهِيمُ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ يُعَوِّذُ بِهِ ابْنَيْهِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ " .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو یہ پڑھ کر دم کیا کرتے تھے۔ ” میں ہر شیطان، تکلیف دہ چیز اور لگنے والی نظر (کے شر سے) تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ” سیدنا ابراہیم علیہ السلام اپنے دو صاحبزادوں سیدنا اسماعیل علیہ السلام اور سیدنا اسحاق علیہ السلام کو یہی (کلمات پڑھ کر) دم کیا کرتے تھے ۔“