صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الاستعاذة - ذكر ما يستحب للمرء أن يتعوذ بالله جل وعلا من شر الرياح إذا هبت باب: پناہ مانگنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ ہواؤں کے چلنے پر اللہ جل وعلا سے اس کے شر سے پناہ مانگے
حدیث نمبر: 1006
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ الْيَرْبُوعِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَى فِي السَّمَاءِ غُبَارًا أَوْ رِيحًا تَعَوَّذَ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهِ ، فَإِذَا أَمْطَرَتْ ، قَالَ : " اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آسمان میں غبار (یعنی آندھی) یا ہوا دیکھتے تھے، تو اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے تھے (لیکن) جب بارش ہو جاتی تو آپ یہ کہتے: ” اے اللہ! یہ موسلا دھار اور فائدہ دینے والی ہو ۔“