صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الاستعاذة - ذكر ما يستحب للمرء أن يستعيذ بالله جل وعلا من عذاب القبر يتعوذ منه باب: پناہ مانگنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ اللہ جل وعلا سے عذاب قبر سے پناہ مانگے
حدیث نمبر: 1001
سَمِعْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانَ بِالرَّقَّةِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ إِسْحَاقَ بْنَ مُوسَى الأَنْصَارِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ عِيَاضٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ عُقْبَةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أُمَّ خَالِدٍ بِنْتَ خَالِدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ ، تَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَسْتَعِيذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ " ، وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَهَا .موسی بن عقبہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ ام خالد رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: (وہ بیان کرتی ہیں) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر کے عذاب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہوئے سنا ہے۔ (موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں) میں نے اس خاتون کے علاوہ اور کسی کو یہ بیان کرتے ہوئے نہیں سنا کہ ” میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے۔“