صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8196
«اليد العليا خير من اليد السفلى وابدأ بمن تعول وخير الصدقة ما كان عن ظهر غنى ومن يستغن يغنه الله ومن يستعفف يعفه الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور پہلے ان سے شروع کرو جن کی کفالت تمہارے ذمے ہے، اور بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری کی حالت میں دیا جائے، اور جو بے نیازی چاہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے، اور جو (سوال سے بچنے کی) عفت چاہے اللہ اسے عفت عطا کرتا ہے۔“