صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8132
«يقول ابن آدم: مالي مالي وهل لك يا ابن آدم من مالك إلا ما أكلت فأفنيت أو لبست فأبليت أو تصدقت فأمضيت؟»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ابن آدم کہتا ہے: میرا مال، میرا مال! (حالانکہ) اے ابن آدم! تیرے مال میں سے تیرا حصہ صرف وہی ہے جو تو نے کھا کر ختم کر دیا، یا پہن کر بوسیدہ کر دیا، یا صدقہ کر کے آگے بھیج دیا۔“