حدیث نمبر: 8123
«يقال للرجل من أهل النار يوم القيامة: أرأيت لو كان لك ما على الأرض من شيء أكنت مفتديا به؟ فيقول: نعم؟ فيقول الله: كذبت قد أردت منك أهون من ذلك قد أخذت عليك في ظهر آدم أن لا تشرك بي شيئا فأبيت إلا أن تشرك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت کے دن جہنم والے شخص سے کہا جائے گا: بتاؤ اگر تمہارے پاس زمین کی ہر چیز ہوتی تو کیا تم اسے (اپنی نجات کے) فدیے میں دے دیتے؟ وہ کہے گا: ہاں۔ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے جھوٹ کہا، میں نے تو تم سے اس سے بھی آسان بات کا مطالبہ کیا تھا، میں نے آدم علیہ السلام کی پشت میں تم سے یہ عہد لیا تھا کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا، لیکن تم نے شرک کیے بغیر نہ مانا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 8123
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن أنس. تخريج السنة ٩٩: ابن أبي عاصم١.