صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 81
«أتحبون أيها الناس أن تجتهدوا في الدعاء؟ قولوا: اللهم أعنا على شكرك وذكرك وحسن عبادتك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! کیا تم پسند کرتے ہو کہ تم دعا میں خوب کوشش (اور محنت) کرو؟ تو یوں کہا کرو: اے اللہ! اپنے شکر، اپنے ذکر اور اپنی بہترین عبادت پر ہماری مدد فرما۔“