صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 8010
«يأكل أهل الجنة فيها ويشربون ولا يمخطون ولا يتغوطون ولا يبولون إنما طعامهم جشاء ورشح كرشح المسك يلهمون التسبيح والحمد كما يلهمون النفس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت والے جنت میں کھائیں پیئیں گے مگر نہ ناک سنکیں گے، نہ پاخانہ کریں گے اور نہ پیشاب کریں گے، بلکہ ان کے کھانے کے بعد صرف ڈکار اور مشک جیسا پسینہ نکلے گا۔ انہیں تسبیح اور حمد اسی طرح دل میں ڈال دی جائے گی جیسے سانس خودبخود لی جاتی ہے۔“