صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7969
«يا معاذ! والله إني لأحبك أوصيك يا معاذ لا تدعن في دبر كل صلاة أن تقول: اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے معاذ! اللہ کی قسم! میں تم سے محبت کرتا ہوں، میں تمہیں وصیت کرتا ہوں، اے معاذ! ہر نماز کے بعد یہ کہنا کبھی مت چھوڑنا: اے اللہ! اپنے ذکر، اپنے شکر اور اپنی بہترین عبادت پر میری مدد فرما۔“