صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7967
«يا معاذ بن جبل! ما من أحد يشهد أن لا إله إلا الله وأني رسول الله صدقا من قلبه إلا حرمه الله على النار قال: يا رسول الله! أفلا أخبر الناس فيستبشروا قال: إذا يتكلوا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے معاذ بن جبل! جو کوئی سچے دل سے گواہی دے کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں) اور میں اللہ کا رسول ہوں تو اللہ اسے جہنم پر حرام کر دیتا ہے۔ معاذ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں لوگوں کو یہ نہ بتا دوں تاکہ وہ خوش ہو جائیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: پھر تو وہ عمل چھوڑ کر اسی پر بھروسہ کر بیٹھیں گے۔“