حدیث نمبر: 7793
«لا يمين عليك ولا نذر في معصية الرب ولا في قطيعة الرحم وفيما لا تملك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کی نافرمانی میں، رشتہ ناتا توڑنے میں، اور جس چیز کا تجھے اختیار نہیں اس میں نہ کوئی قسم تجھ پر لازم ہے اور نہ نذر۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7793
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [د ك] عن عمران بن حصين. المشكاة ٣٤٤٣.