حدیث نمبر: 7786
«لا يمنعن أحدكم أذان بلال من سحوره فإنه يؤذن بليل ليرجع قائمكم ولينبه نائمكم وليس الفجر أن يقول هكذا حتى يقول هكذا: يعترض في أفق السماء»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے کسی کو بلال کی اذان سحری کھانے سے نہ روکے، کیونکہ وہ رات ہی میں اذان دیتا ہے تاکہ تم میں سے قیام کرنے والا واپس (آرام کے لیے) چلا جائے اور سونے والا بیدار ہو جائے، اور فجر (کی روشنی) اس طرح (لمبائی میں) نہیں ہوتی، بلکہ اس طرح (چوڑائی میں) ہوتی ہے جو آسمان کے کنارے پر پھیل جاتی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7786
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د هـ] عن ابن مسعود. الإرواء ٩١٥.