حدیث نمبر: 7741
«لا يفركن مؤمن مؤمنة إن كره منها خلقا رضي منها غيره»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی مومن مرد کسی مومنہ عورت سے نفرت نہ کرے، اگر وہ اس کی ایک عادت کو ناپسند کرے تو اس کی دوسری عادت کو پسند بھی کرتا ہو گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7741
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م] عن أبي هريرة.