صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7710
«لا يسب أحدكم الدهر فإن الله هوالدهر ولا يقولن أحدكم للعنب: الكرم فإن الكرم الرجل المسلم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے کوئی زمانے کو گالی نہ دے کیونکہ اللہ ہی زمانہ (کا خالق و مالک) ہے، اور تم میں سے کوئی انگور کو کرم نہ کہے کیونکہ کرم تو مسلمان آدمی ہے۔“