صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7696
«لا يزال الناس يتساءلون حتى يقال: هذا خلق الله الخلق فمن خلق الله؟ فمن وجد من ذلك شيئا فليقل: آمنت بالله ورسوله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”لوگ ایک دوسرے سے سوال کرتے رہیں گے یہاں تک کہ کہا جائے گا: اللہ نے یہ ساری مخلوق پیدا کی تو اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ پس جو شخص اپنے دل میں ایسا خیال پائے تو وہ کہے: میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا۔“