حدیث نمبر: 7674
«لا يدخل الجنة من كان في قلبه مثقال ذرة من كبر قيل: إن الرجل يحب أن يكون ثوبه حسنا ونعله حسنة قال: إن الله جميل يحب الجمال الكبر بطر الحق وغمط الناس»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس کے دل میں ذرہ برابر تکبر ہو وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ عرض کیا گیا: آدمی پسند کرتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو اور اس کا جوتا اچھا ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے، تکبر تو حق کو ٹھکرا دینا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7674
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث مختصر مسلم ٥٤، إصلاح المساجد ١١٥: حم، د، ت، ابن خزيمة، ابن سعد. طب - عن عبد الله بن سلام.