صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7670
«لا يدخل الجنة إلا نفس مسلمة ولا يطوف بالبيت عريان ولا يجتمع المسلمون والمشركون في المسجد الحرام بعد عامهم هذا ومن كان بينه وبين النبي عهد فعهده إلى مدته ومن لم يكن له عهد فأجله أربعة أشهر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت میں صرف مسلمان جان ہی داخل ہو گی، اور کوئی شخص بیت اللہ کا طواف ننگا ہو کر نہیں کرے گا، اور اس سال کے بعد مسلمان اور مشرکین مسجد حرام میں اکٹھے نہیں ہوں گے، اور جس کا نبی ﷺ کے ساتھ کوئی عہد ہے تو اس کا عہد اس کی مدت تک قائم رہے گا، اور جس کا کوئی عہد نہیں اس کی مہلت چار مہینے ہے۔“