صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7668
«لا يدخل الجنة أحد إلا أري مقعده من النار لوأساء ليزداد شكرا ولا يدخل النار أحد إلا أري مقعده من الجنة لو أحسن ليكون عليه حسرة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت میں کوئی شخص داخل نہیں ہو گا مگر اسے جہنم میں اس کا وہ ٹھکانہ دکھایا جائے گا جو اسے ملتا اگر وہ برائی کرتا، تاکہ اس کا شکر بڑھ جائے، اور جہنم میں کوئی شخص داخل نہیں ہو گا مگر اسے جنت میں اس کا وہ ٹھکانہ دکھایا جائے گا جو اسے ملتا اگر وہ نیکی کرتا، تاکہ یہ اس کے لیے حسرت بن جائے۔“