صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7649
«لا يحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر أن تحد فوق ثلاث إلا على زوج أربعة أشهر وعشرا فإنها لا تكتحل ولا تلبس ثوبا مصبوغا إلا ثوب عصب ولا تمس طيبا إلا إذا طهرت من محيضها نبذة من قسط أظفار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو عورت اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ تین دن سے زیادہ سوگ منائے، سوائے خاوند کے کہ اس پر چار ماہ دس دن سوگ منائے، اس دوران وہ نہ سرمہ لگائے، نہ رنگے ہوئے کپڑے پہنے سوائے دھاری دار کپڑے کے، اور نہ خوشبو لگائے، سوائے اس کے کہ جب وہ حیض سے پاک ہو تو تھوڑا سا قسط یا اظفار استعمال کر لے۔“