صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7584
«لا يؤمن عبد حتى يؤمن بأربع: يشهد أن لا إله إلا الله وأني رسول الله بعثني بالحق ويؤمن بالموت ويؤمن بالبعث بعد الموت ويؤمن بالقدر خيره وشره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بندہ اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوتا جب تک وہ چار باتوں پر ایمان نہ لے آئے: گواہی دے کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں) اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں جسے اس نے حق کے ساتھ بھیجا ہے، موت پر ایمان لائے، موت کے بعد اٹھائے جانے پر ایمان لائے، اور تقدیر کے اچھے اور برے ہونے پر ایمان لائے۔“