صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
«لا هجرة ولكن جهاد ونية وإذا استنفرتم فانفروا فإن هذا بلد حرمه الله يوم خلق السموات والأرض وهو حرام بحرمة الله إلى يوم القيامة وإنه لم يحل القتال فيه لأحد قبلي ولا يحل لي إلا ساعة من نهار فهو حرام بحرمة الله إلى يوم القيامة لا يعضد شوكه ولا ينفر صيده ولا يلتقط لقطته إلا من عرفها ولا يختلى خلاها إلا الإذخر»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہجرت نہیں، لیکن جہاد اور نیت باقی ہے، اور جب تمہیں نکلنے کو کہا جائے تو نکل کھڑے ہو۔ بے شک اس شہر (مکہ) کو اللہ نے اسی دن حرمت والا بنا دیا تھا جس دن اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، اور یہ قیامت تک اللہ کی حرمت کے ساتھ حرمت والا ہے، اور اس میں مجھ سے پہلے کسی کے لیے لڑائی حلال نہیں کی گئی، اور نہ ہی میرے لیے حلال کی گئی سوائے دن کی ایک گھڑی کے، پس یہ قیامت تک اللہ کی حرمت کے ساتھ حرمت والا ہے، اس کے کانٹے نہ کاٹے جائیں، اس کا شکار نہ اچکایا جائے، اس کی گری پڑی چیز کو کوئی نہ اٹھائے سوائے اس کے جو اس کا اعلان کرے، اور اس کی ہری گھاس نہ کاٹی جائے سوائے اذخر کے۔“