صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7561
«لا نورث ما تركنا فهو صدقة وإنما هذا المال لآل محمد لنائبتهم ولضيفهم فإذا مت فهو إلى ولي الأمر من بعدي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہم انبیاء کی وراثت نہیں ہوتی، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے، یہ مال تو صرف آلِ محمد کی ضروریات اور مہمان نوازی کے لیے ہے، پس جب میں فوت ہو جاؤں تو یہ میرے بعد حاکم وقت کے سپرد ہو گا۔“