صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7482
«لا تهاجروا ولا تدابروا ولا تجسسوا ولا يبع بعضكم على بيع بعض وكونوا عباد الله إخوانا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آپس میں بول چال ترک نہ کرو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، ایک دوسرے کی جاسوسی نہ کرو، اور تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے، اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔“