حدیث نمبر: 7473
«لا تنكح المرأة على عمتها ولا العمة على ابنة أخيها ولا المرأة على خالتها ولا الخالة على بنت أختها لا الكبرى على الصغرى ولا الصغرى على الكبرى»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کسی عورت کو اس کی پھوپھی کے ساتھ نکاح میں جمع نہ کیا جائے، اور نہ ہی پھوپھی کو بھتیجی کے ساتھ، اور نہ کسی عورت کو اس کی خالہ کے ساتھ، اور نہ خالہ کو بھانجی کے ساتھ، نہ بڑی کو چھوٹی کے ساتھ اور نہ چھوٹی کو بڑی کے ساتھ۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7473
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [د] عن أبي هريرة. الإرواء ١٨٨٢.