حدیث نمبر: 7418
«لا تقوم الساعة حتى تلحق قبائل من أمتي بالمشركين وحتى تعبد الأوثان وإنه سيكون في أمتي ثلاثون كذابا كلهم يزعم أنه نبي وأنا خاتم النبيين لا نبي بعدي»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک میری امت کے کچھ قبیلے مشرکوں سے جا نہ ملیں اور بتوں کی پوجا نہ ہونے لگے، اور بے شک میری امت میں تیس جھوٹے ہوں گے، ان میں سے ہر ایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے، حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7418
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت ك] عن ثوبان. المشكاة ٤٥٠٦، الصحيحة ١٦٨٣: د، هـ.