صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7379
«لا تفعل فإن مقام أحدكم في سبيل الله أفضل من صلاته في بيته سبعين عاما ألا تحبون أن يغفر الله لكم ويدخلكم الجنة؟ اغزوا في سبيل الله من قاتل في سبيل الله فواق ناقة وجبت له الجنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایسا مت کرو، کیونکہ تم میں سے کسی کا اللہ کی راہ میں کچھ دیر کھڑا رہنا اس کے گھر میں ستر سال نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں بخش دے اور تمہیں جنت میں داخل کرے؟ اللہ کی راہ میں جہاد کرو، جو شخص اللہ کی راہ میں اونٹنی کے دودھ دوہنے جتنی دیر بھی لڑے اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔“