صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7315
«لا تسبوا الريح فإذا رأيتم ما تكرهون فقولوا: اللهم إنا نسألك من خير هذا الريح وخير ما فيها وخير ما أمرت به ونعوذ بك من شر هذا الريح وشر ما فيها وشر ما أمرت به»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہوا کو گالی مت دو، اور جب تم اس میں سے کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھو تو یوں کہو: اے اللہ! ہم تجھ سے اس ہوا کی بھلائی، اس میں موجود بھلائی اور جس بھلائی کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کا سوال کرتے ہیں، اور ہم اس ہوا کے شر، اس میں موجود شر اور جس شر کا اسے حکم دیا گیا ہے اس سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔“