حدیث نمبر: 7254
«لا تختصوا ليلة الجمعة بقيام من بين الليالي ولا تختصوا يوم الجمعة بصيام من بين الأيام إلا أن يكون في صوم يصومه أحدكم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جمعہ کی رات کو دیگر راتوں میں سے خاص کر کے قیام کے لیے مخصوص نہ کرو، اور جمعہ کے دن کو دیگر دنوں میں سے خاص کر کے روزے کے لیے مخصوص نہ کرو، سوائے اس کے کہ کسی کا کوئی پہلے سے مقرر روزہ اس دن پڑ جائے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7254
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ٦٢٦، الصحسحة ٩٨٠: ابن سعد - ابن سيرين مرسلا.