حدیث نمبر: 7211
«لا تبيعوا الذهب بالذهب إلا مثلا بمثل ولا تشفوا بعضها على بعض ولا تبيعوا الورق بالورق إلا مثلا بمثل ولا تشفوا بعضها على بعض ولا تبيعوا منها غائبا بناجز»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سونے کو سونے کے بدلے صرف برابر برابر فروخت کرو اور ایک کو دوسرے پر فوقیت نہ دو، اور چاندی کو چاندی کے بدلے صرف برابر برابر فروخت کرو اور ایک کو دوسرے پر فوقیت نہ دو، اور ان میں سے غیر موجود (ادھار) کو موجود (نقد) کے بدلے فروخت نہ کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7211
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ت ن] عن أبي سعيد. أحاديث البيوع، الإرواء ١٣٣٩.