صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7192
«لا تؤذي امرأة زوجها في الدنيا إلا قالت زوجته من الحور العين: لا تؤذيه قاتلك الله فإنما هو عندك دخيل يوشك أن يفارقك إلينا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”دنیا میں جو عورت اپنے خاوند کو تکلیف پہنچاتی ہے تو حور عین میں سے اس کی (جنتی) بیوی کہتی ہے: اسے تکلیف نہ دے، اللہ تجھے غارت کرے! وہ تو تیرے پاس صرف ایک مہمان ہے، عنقریب وہ تجھے چھوڑ کر ہماری طرف آنے والا ہے۔“