حدیث نمبر: 7176
«لا إله إلا الله ويل للعرب من شر قد اقترب فتح اليوم من ردم يأجوج مثل هذه - وحلق بإصبعيه الإبهام والتي تليها - قيل: أنهلك وفينا الصالحون؟ قال: نعم إذا كثر الخبث»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں)، عربوں کے لیے اس شر سے خرابی ہے جو قریب آ چکا ہے، آج یاجوج کی دیوار میں اتنا شگاف پڑ گیا ہے - اور آپ ﷺ نے اپنے انگوٹھے اور اس سے ملی ہوئی انگلی سے حلقہ بنایا - عرض کیا گیا: کیا ہم ہلاک ہو جائیں گے جبکہ ہم میں نیک لوگ بھی موجود ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں، جب گندگی زیادہ ہو جائے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7176
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق ن هـ] عن زينب بنت جحش. مختصر مسلم ١٩٨٧، الصحيحة ٩٨٧.