صحیح الجامع الصغیر
حرف الواو— حرف واؤ
الأحاديث المبدوءة بحرف الواو باب: حرف واؤ سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7082
«والذي نفسي بيده لا تذهب الدنيا حتى يمر الرجل على القبر فيتمرغ عليه ويقول: يا ليتني كنت مكان صاحب هذا القبر وليس به الدين إلا البلاء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ آدمی قبر کے پاس سے گزرے گا اور اس پر لوٹ پوٹ ہو کر کہے گا: کاش میں اس قبر والے کی جگہ ہوتا، حالانکہ اسے دین نے نہیں بلکہ صرف مصیبت نے یہ کہنے پر مجبور کیا ہوگا۔“