صحیح الجامع الصغیر
حرف الواو— حرف واؤ
الأحاديث المبدوءة بحرف الواو باب: حرف واؤ سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7064
«والذي نفسي بيده إن السقط ليجر أمه بسرره إلى الجنة إذا احتسبته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! ساقط شدہ بچہ اپنی ماں کو اپنی ناف کی ڈوری سے کھینچ کر جنت میں لے جائے گا، بشرطیکہ اس نے اس کی موت پر اجر کی نیت رکھی ہو۔“