حدیث نمبر: 7062
«والذي نفس محمد بيده ما من عبد يؤمن ثم يسدد إلا سلك به في الجنة وأرجوأن لا يدخلها أحد حتى تبوءوا أنتم ومن صلح من ذرياتكم مساكن في الجنة ولقد وعدني ربي أن يدخل الجنة من أمتي سبعين ألفا بغير حساب»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! جو بندہ ایمان لائے پھر سیدھا چلے تو اسے جنت میں داخل کیا جائے گا، اور مجھے امید ہے کہ اس میں کوئی داخل نہیں ہوگا جب تک تم اور تمہاری نیک اولاد جنت میں گھر نہ بسا لیں، اور میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میری امت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الواو / حدیث: 7062
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هـ] عن رفاعة الجهني. الصحيحة ٢٤٠٥: الطيالسي، حم، ابن خزيمة، حب.