صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 701
«إذا فزع أحدكم من النوم فليقل: أعوذ بكلمات الله التامة من غضبه وعقابه وشر عباده ومن همزات الشياطين وأن يحضرون فإنها لن تضره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص نیند میں ڈر کر گھبرا جائے تو اسے چاہیے کہ وہ کہے: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ» (میں اللہ کے غضب، اس کے عذاب، اس کے بندوں کے شر، اور شیاطین کے وسوسوں اور ان کے میرے پاس حاضر ہونے سے اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں)، تو یقیناً وہ (خواب یا ڈر) اسے ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔“