❮
❯
حدیث نمبر: 6877
«نهى عن الخذف وقال: إنها لا تقتل الصيد ولا تنكي العدو ولكنها تفقأ العين وتكسر السن»
ترجمہ

(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم ﷺ نے کنکری پھینکنے سے منع فرمایا اور فرمایا: ”یہ نہ شکار کو مارتی ہے اور نہ دشمن کو نقصان پہنچاتی ہے، بلکہ یہ آنکھ پھوڑ دیتی ہے اور دانت توڑ دیتی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف النون / حدیث: 6877
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د هـ] عن عبد الله بن مغفل. الروض النضير ٦٥٥.