صحیح الجامع الصغیر
حرف النون— حرف نون
الأحاديث المبدوءة بحرف النون باب: حرف نون سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6809
«النياحة على الميت من أمر الجاهلية وإن النائحة إذا لم تتب قبل أن تموت فإنها تبعث يوم القيامة عليها سرابيل من قطران ثم يغلى عليها بدروع من لهب النار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میت پر نوحہ کرنا جاہلیت کے کاموں میں سے ہے، اور نوحہ کرنے والی عورت اگر اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں اٹھائی جائے گی کہ اس پر تارکول کے لباس ہوں گے، پھر اسے آگ کے شعلوں کی قمیضوں میں جھلسایا جائے گا۔“