حدیث نمبر: 680
«إذا ظهر السوء في الأرض أنزل الله بأسه بأهل الأرض وإن كان فيهم قوم صالحون يصيبهم ما أصاب الناس ثم يرجعون إلى رحمة الله ومغفرته»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب زمین میں برائی اور گناہ عام ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ زمین والوں پر اپنا عذاب نازل فرما دیتا ہے، خواہ ان میں نیک لوگ بھی موجود ہوں، پس جو مصیبت عام لوگوں کو پہنچتی ہے وہی ان (نیک لوگوں) کو بھی پہنچتی ہے، پھر وہ (نیک لوگ) اللہ کی رحمت اور اس کی مغفرت کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 680
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب حل] عن أم سلمة. الصحيحة ١٣٧٢: حم، وك - مولاة لرسول الله صلى الله عليه وسلم. وحم - عائشة.