صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6370
«من صور صورة عذبه الله بها يوم القيامة حتى ينفخ فيها وليس بنافخ ومن تحلم كلف أن يعقد شعيرتين وليس بعاقد ومن استمع إلى حديث قوم يفرون منه صب في أذنيه الآنك يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے کوئی تصویر بنائی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اس وقت تک عذاب دے گا جب تک وہ اس میں روح نہ پھونک دے، حالانکہ وہ روح نہیں پھونک سکے گا، اور جس نے جھوٹا خواب بیان کیا اسے دو جو کے دانوں کو گرہ لگانے کا مکلف بنایا جائے گا حالانکہ وہ گرہ نہیں لگا سکے گا، اور جس نے کسی ایسی قوم کی بات کان لگا کر سنی جو اس سے بھاگتے ہیں تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا۔“