صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6350
«من صلى صلاتنا واستقبل قبلتنا وأكل ذبيحتنا فذاكم المسلم الذي له ذمة الله وذمة رسوله فلا تخفروا الله في ذمته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس نے ہماری نماز پڑھی، ہمارے قبلے کی طرف رخ کیا اور ہماری ذبح کی ہوئی چیز کھائی تو وہی مسلمان ہے جسے اللہ اور اس کے رسول کی پناہ حاصل ہے، پس اللہ کی پناہ میں کسی کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“