صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 6216
«من حلف منكم فقال في حلفه: واللات والعزى فليقل: لا إله إلا الله ومن قال لصاحبه: تعال أقامرك فليتصدق بشيء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے جو شخص قسم کھاتے ہوئے کہہ دے: لات اور عزیٰ کی قسم! تو وہ فوراً کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں)، اور جو اپنے ساتھی سے کہے: آؤ جوا کھیلیں، تو وہ اس کے کفارے میں کچھ صدقہ کر دے۔“