حدیث نمبر: 6145
«من ترك اللباس تواضعا لله وهو يقدر عليه دعاه الله يوم القيامة على رءوس الخلائق حتى يخيره من أي حلل الإيمان شاء يلبسها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو شخص اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتے ہوئے اچھا لباس چھوڑ دے حالانکہ وہ اس کی استطاعت رکھتا ہو تو اللہ قیامت کے دن اسے تمام مخلوق کے سامنے بلائے گا اور اسے اختیار دے گا کہ وہ ایمان کے جوڑوں میں سے جو چاہے پہن لے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 6145
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [ت ك] عن معاذ بن أنس. الصحيحة ٧١٨.