صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5908
«من الكبائر شتم الرجل والديه: يسب أبا الرجل فيسب أباه ويسب أمه فيسب أمه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بڑے گناہوں میں سے یہ بھی ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے، اس طرح کہ وہ کسی دوسرے کے باپ کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کے باپ کو گالی دیتا ہے، اور وہ کسی کی ماں کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔“