صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
«مثلي ومثل ما بعثني الله به كمثل رجل أتى قوما فقال: يا قوم إني رأيت الجيش بعيني وإني أنا النذير العريان فالنجاء النجاء فأطاعه طائفة من قومه فأدلجوا وانطلقوا على مهلهم فنجوا وكذبته طائفة منهم فأصبحوا مكانهم فصبحهم الجيش فأهلكهم واجتاحهم فذلك مثل من أطاعني فاتبع ما جئت به ومثل من عصاني وكذب بما جئت به من الحق»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میری اور جو کچھ لے کر اللہ نے مجھے بھیجا ہے اس کی مثال اس آدمی جیسی ہے جو اپنی قوم کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے میری قوم! میں نے اپنی آنکھوں سے لشکر دیکھا ہے اور میں کھلا خبردار کرنے والا ہوں، سو بھاگ نکلو، بھاگ نکلو! تو اس کی قوم کے ایک گروہ نے اس کی بات مانی اور رات ہی رات آرام سے نکل گئے اور بچ گئے، اور دوسرے گروہ نے اسے جھٹلایا تو وہ اپنی جگہ پر ہی رہے، صبح لشکر نے ان پر حملہ کر کے انہیں ہلاک اور تباہ کر دیا۔ تو یہی مثال ہے اس کی جو میری اطاعت کرے اور جو کچھ میں لے کر آیا ہوں اس کی پیروی کرے، اور اس کی جو میری نافرمانی کرے اور جو حق میں لے کر آیا ہوں اسے جھٹلائے۔“