صحیح الجامع الصغیر
حرف الميم— حرف میم
الأحاديث المبدوءة بحرف الميم باب: حرف میم سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5636
«ما على الأرض أحد يقول لا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله إلا كفرت عنه خطاياه ولو كانت مثل زبد البحر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”زمین پر کوئی بھی شخص «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ ہی کی توفیق سے ہے) کہے تو اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔“